Breaking News

دنیا کے دس مہنگے ترین کھیل

کیا آپ جانتے ہیں اس دینا میں سب سے مہنگا ترین کھیل کونسا کھیلا جاتا ہے؟ آپ کےذہن میں ضرور کرکٹ یا فٹ بال ہی آۓ گا۔ لیکن دنیا میں کچھ ایسے کھیل بھی ہیں جو کرکٹ اور فٹ بال سے کئی گنا ذیادہ مہنگے ہیں ۔آپ کو ایسے ہی دس کھیلوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔جن کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ۔
 کرکٹ وٓرلڈ کپ کا شمار دنیا کے دس مہنگے ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی بھی ہوگی کہ اس لسٹ میں کرکٹ دسویں نمبر پر آتی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا  مکمل بجٹ 10 ملین ڈالرتھا۔ جس میں جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر انعام کے طور پر دیا گیا۔ اور باقی رقم ایک خاص تناسب سے باقی ٹیموں میں تقسیم کی گئی انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ ہر
سال اس بجٹ میں اضا فہ کی کو شش کر رہا ہے۔
رگبی ورلڈ کپ۔
رگبی کی کوئی باقاعدہ انعا می رقم تو نہیں ہوتی۔بلکہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران اکٹھی ہونے والی رقم کو ٹورنامنٹ میں شامل یو نینز  کے درمیان ایک خاص تنا سب سے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔اور اسی رقم میں سے یہ یو نینز اپنے کھلاڑیوں کو 
میچ فیس بھی ادا کرتی ہیں۔ رگبی ورلڈ کپ کا مکمل بجٹ 11 ملین ڈالر تھا۔
سوپر باؤل ٹورنامنٹ۔
سوپر باؤل جو کہ امریکہ کا مقبول ترین کھیل ہے۔اس میں صرف جیتنے والی ٹیم کو 11 ملین ڈالر ملتے ہیں۔جو کہ کھیل کی
انعا می رقم ہے۔
دبئی ورلڈ کپ نائٹ۔
جانوروں کی ریس کی بات کی جاۓ تو گھو ڑوں کی یہ ریس دنیا کی مہنگی ترین ریس ہے۔جس میں جیتنے والے کو تقریبا28 ملین ڈالر ملتے ہیں۔جو کہ کرکٹ کے مکمل بجٹ کا 3 کنا بنتا ہے۔
فیڈیکس کپ۔
فیڈیکس کپ گولف کی دنیا کا سب سے بڑااعزاز ہے۔ اس کو جیتنے کیلۓ ایک گولفر کو 4 مسلسل ٹورنامنٹس میں پوائنٹس سکور کرنے ہوتے ہیں۔ اور ان تمام ٹورنا منٹس میں جو کھلاڑی سب سے ذیادہ پوائنٹس سکور کرتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔اور چیمپئن کو انعام کے طور پر 10 ملین ڈالر ملتے ہیں۔جبکہ فیڈیکس کپ کا ٹوٹل بجٹ 35 ملین ڈالر تھا۔
یو ایس اوپن۔
ٹینس کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز یو ایس اوپن ہوتا ہے۔جس کی انعامی رقم 4 ملین ڈالر تھی۔ا ور اس کا ٹوٹل بجٹ 50  ملین ڈالر تھا۔جو کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا تقریبا 5 گنا بنتا ہے۔
دی ورلڈ سیریز۔
بیس بال کا یہ ٹورنا منٹ امریکہ کا مہنگا ترین ایونٹ ہے۔جس کی انعامی رقم کے طور پر جیتنے والی ٹیم کو 23 ملین ڈالر دیے جاتے ہیِں۔ اس بار بیس بال کا بجٹ66 میلن ڈالر تھا۔
بوکسنگ ٹائٹل فائٹ۔
ویسے تو بوکسنگ ٹائٹل اس دنیا کا تیسرا بڑا اعزاز ہے ۔مگر انفرادی اعتبار سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔2015 میں  کے نام سے ہونے والی فائٹ میں جیتنے والے فائٹر کو 180 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم ملی تھی۔"Fight of the century"
فارمولا ون کار ریس۔
کار ریسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹورنا منٹ فارمولا ون کار ریس ہے۔جو دنیا کا دوسرا مہنگا ترین کھیل ہے۔اس کا ٹو ٹل انعامی بجٹ کرکٹ ورلڈ کپ کا 70 کنا یعنی 700 ملین ڈالر ہے۔جو ہر ریس کے حساب سے ریسرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
فٹ بال یو ای ایف اے ٹورنامنٹ۔
پیلے نمبر پر ہے پوری دنیا میں سب سے ذیادہ دیکھا اور کھیلا جانے والا کھیل فٹبال کی یورپیئن لیگ کا بجٹ تقریبا 1300 میلن ڈالر تھا۔یو رپیئن کلبوں کے درمیان کھلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ دنیا کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ ہے۔اس میں جیتنے والی ٹیم کو 16 ملین ڈالر انعام کے طور پر دیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ کا پچھلے سال کا بجٹ 324 ملین ڈالر تھا۔
مزید وضاحت کہ لیے دیکھیے یہ ویڈیو

No comments

Thank You For Coming On our Site.
I am Sahilchishti.i am a YouTuber & online worker. I Need Your Support On YouTube and other social media Accounts Please Support Me.
Thank you So much Gusy.